گوکرن :13؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)گنگاولی -منجوگُنے کے درمیان چلنےوالی ایک کشتی ، زیر تعمیر پُل کے ایک کھمبے سے ٹکرانے سے ہونےوالا بڑا حادثہ ٹل جانےکا واقعہ پیش آیاہے۔
بدھ کی شام 30-06بجے کے قریب منجو گنے کے عوام اور ان کی بائک لےکر ایک مشین بوٹ گنگاولی کی طرف نکلی ، کشتی ندی کی لہروں کی لپیٹ میں آ کر اپنا رخ کھو گئی اور پُل کی تعمیر کے لئے ندی میں جمع کی گئی مٹی میں پھنس کر وہیں رک گئی ۔ کشی کا مٹی میں پھنس کر رکنا مسافروں کےلئے راحت کا سبب بنا کیونکہ اگر کشتی پل کے کھمبے سےٹکراجاتی تو خطرہ کاسامنا ہوتا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ کشتی میں اپنی قوت سے زیادہ عوام اور سواریوں کو لوڈ کیاگیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع پاتے ہی مقامی ماہی گیروں نے اپنی بوٹوں کےسہارے مسافروں کو بحفاظت کنارےپہنچایا۔